دیوتا میں ڈاکٹر خالد سہیل کے پچیس منتخب افسانے شامل ہیں۔ ان افسانوں کا ڈاکٹر سہیل کی کتابوںزندگی میں خلادو کشتیوں میں سواراوردھرتی ماں اداس ہےسے انتخاب کیا گیا ہے۔ اس مجموعے میں ڈاکٹر سہیل کے روایتی و غیر روایتی' بیانیہ اور استعاراتی و تجریدی سبھی افسانے شامل ہیں۔ڈاکٹر سہیل کے افسانے پاکستان و ہندوستان و شمالی امریکہ کے مختلف ادبی و سماجی میگزین میں شائع ہس چکے ہیں۔خالد سہیل کے افسانے ہمارا اپنے دور کے نفسیاتی و سماجی مسائل سے بھرپور تعارف کرواتے ہیں اور ہمیں ان مسائل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی دعوت کرتے ہیں۔دیوتا کو پاکستان کے معزز و معتبر سانجھ پبلشرز نے لاہور سے چھاپا ہے۔ ڈاکٹر سہیل کے افسانوں پر ہندوستان کی جواہر لعل یونیورسٹی کی طالبہ شبانہ خاتون اپنا ایم فل کا تھیسس لکھ کر چھپوا بھی چکی ہیں اور ڈاکٹر خالد سہیل کا افسانہ 'جزیرہ' کینیڈا کے ہائی سکول کے عالمی ادب کے مجموعے 'گلوبل سفاری' میں شامل کیا گیا ہے۔
Hinweis: Dieser Artikel kann nur an eine deutsche Lieferadresse ausgeliefert werden.
Hinweis: Dieser Artikel kann nur an eine deutsche Lieferadresse ausgeliefert werden.